حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے شمش آباد میں مسجد خواجہ محمود کو منہدم کیا تھا۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجلس کے قائدین اور عوام اسی جگہ پر 'نماز جمعہ' میں شرکت کریں گے جہاں شمش آباد میونسپل حکام کے ذریعہ مسمار کرنے سے پہلے مسجد موجود تھی۔ Masjid E Khwaja to be reconstructed, AIMIM MLA Kauser
کوثر محی الدین نے کہاکہ جمعہ کے دن اسی جگہ پر نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔ نماز سے پہلے یا بعد میں مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی۔ اسی جگہ پر ایک نئی مسجد کا ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے گذشتہ دنوں انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ مذکورہ مسئلہ حل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جمعرات کو مجھے ہماری پارٹی کے صدر نے کہاکہ میں موقع پر جاؤں اور نماز جمعہ میں شرکت کروں، ہماری پارٹی کے تمام رہنما اور مقامی لوگ جائیں گے اور شرکت کریں گے۔ '
شمش آباد میونسپل حکام نے ریونیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر صبح 3 بجے شمس آباد کی گرین ایونیو کالونی میں واقع مسجد کو منہدم کر دیا تھا، مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ مسجد کو مسمار کرنے سے پہلے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے گھروں پر باہر سے تالے لگائے گئے اور چند افراد کے فون چھین لیے گئے۔
مزید پڑھیں: