ETV Bharat / state

تلنگانہ: پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ - Telangana

تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڑم میں آج صبح ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماوسٹ) کے ارکان اور پولیس اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فرار ہونے والے ماؤنوازوں کو پکڑنے کےلیے پولیس نے وسیع پیمانہ پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

Maoists exchange fire with police in Telangana, hunt on
تلنگانہ: پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:33 PM IST

بھدرادری کتہ گوڑم کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل دت نے بتایا کہ آج پولیس اور ماؤنوازوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا جس کے بعد تقریباً تیس ماوسٹ اپنا سامان چھوڑ کر جنگل میں فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ماؤنوازوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس گذشتہ تین روز سے منگی اور اس کے اطراف کے جنگلات میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی۔

کتہ گوڑم کے ملے پلی ٹوگو جنگلات میں پانچ سو پولیس جوانوں پر مشتمل 25 ٹیموں کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ قبل ازیں پولیس کو منگورو جنگلاتی علاقہ میں ماؤنوازوں کے چھپے رہنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

آپریشن کے دوران ٹوگو جنگلاتی علاقہ میں پولیس اور ماؤنوازوں کا سامنا ہوا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

فائرنگ میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ماؤنواز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے اپنا آپریشن جاری رکھا ہے۔

ریاست میں پولیس کو گذشتہ چھ سالوں سے ماؤنوازوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے تاہم چھتیس گڑھ اور مہاراشٹرا سے متصلہ علاقوں میں ممنوعہ تنظیم اپنی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی فراغ میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.