ETV Bharat / state

ماؤنوازوں نے چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد پر 25 تاجروں کااغوا کر لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 12:23 PM IST

چھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاست کی سرحد پر ماؤنواز ایک مرتبہ پھر سرگرم نظر آرہے ہیں۔ تازہ کارروائی میں ماؤنوازوں نے چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد پر 25 تاجروں کا اغوا کر لیا ہے۔ Maoists abducted traders

Maoists abducted 25 traders on the border of Chhattisgarh and Telangana

حیدرآباد: ماؤنوازوں نے چھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاست کی سرحد پر 25 تاجروں کااغوا کر لیا۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے گولاپلی میں ہفتہ وار بازار کے لیے تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے دموگوڑم منڈل کے 25 تاجر آٹوز اور ٹووہیلرس میں روانہ ہوئے۔ بھدرادری کوتہ گوڑم اور سکما اضلاع کی سرحد پر تاڑلہ گوڑم۔گولہ پلی کراس روڈ پر، ماؤنوازوں نے گاڑیوں کو روکا اور تاجروں کو نیچے اتارلیا۔ آٹوز اور گاڑیوں سے ضروری اشیاء اور شراب کی بوتلیں پھینک دی گئیں۔ وہ ان کے سیل فونس چھین کر جنگل میں لے گئے۔ ان میں کچھ خاتون تاجر بھی ہیں۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ یہ تاجر پولیس کے لیے مخبر کے طور پر کام کر رہے تھے، ان میں بعض تاجروں پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے ان کے خلاف کام کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ اسمبلی انتخابات: ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں پولنگ جاری

چھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاست کی سرحد پر ماؤنواز ایک مرتبہ پھر سرگرم نظر آرہے ہیں۔ماو نوازوں نے ان تاجروں کے اغواء کے بعد پولیس سے رابطہ کیا ہے یا نہیں ابھی اس کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ماو نواز انتظامیہ سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے عام شہریوں اور معروف شخصیتوں کو اغوا کر چکے ہیں۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.