ETV Bharat / state

MANUU Distance Course Admission date Extended: مانو میں فاصلاتی کورسز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع - مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگرامز میں آن لائن داخلے سمیت فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ MANUU Extends Distance Courses Admission date

مانو میں فاصلاتی کورسز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 7:09 PM IST

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی (مانو) میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگرامز میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 10 نومبر تک کی توسیع کی گئی ہے جبکہ فیس کی ادائیگی کی تاریخ 15 نومبر کردی گئی ہے۔ پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب یو جی سی - ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو کی منظوری سے یہ توسیع کی گئی ہے۔ MANUU Hyderbad Distance Course Admission

یو جی سی سے منظور شدہ کورسز ایم اے (اُردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق اب طلبہ کو دو تعلیمی کورسز میں ایک ساتھ داخلہ دیا جا سکتا ہے۔ ایسے طلبہ جو روایتی(ریگولر) طرز تعلیم کے تحت کوئی کورس کر رہے ہوں وہ اپنی پسند کے ایک فاصلاتی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔MANUU Hyderbad Distance Course Admission extended

مزید پڑھیں: MANUU Admission 2022: مانو کے ریگولر کورسز میں میرٹ کی اساس پر داخلے

ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور ٹال فری نمبر 18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ manuu.edu.in/dde بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.