حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک شخص کا اس کے حریفوں کی جانب سے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات ضلع کے دوڈاگونڈا گاؤں میں بدھ کی صبح پیش آئی۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ وٹھل کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق وٹھل کے خاندان کا اراضی کا تنازعہ چند برسوں سے گاؤں کے ایک اور خاندان سے جاری تھا۔ Murder Case in Sangareddy
بدھ کی صبح وٹھل اپنی موپیڈ گاڑی پر اپنے کھیت کی طرف جارہا تھا تو حملہ آوروں نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ اسی جھگڑے کے نتیجہ میں اس کا قتل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: District Magistrate بیٹوں نے مامو پر ماں کو قتل کرنے کا لگایا الزام
یو این آئی