ETV Bharat / state

Man held in Telangana : تلنگانہ میں فرقہ پرستی کے فروغ کے الزام میں ایک شخص گرفتار - تلنگانہ نیوز

متنازعہ تنظیم سے وابستہ ایک 52 سالہ شخص کو پیر کے روز فرقہ پرستی کو بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Man held in Telangana for circulating material detrimental to communal harmony

تلنگانہ میں فرقہ پرستی کو بھڑکانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 8:55 PM IST

تلنگانہ: ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ قانونی بیداری اور کراٹے کلاسز کی آڑ میں ایک کراٹے ماسٹر کچھ ایسی باتیں پھیلاتے ہوئے پایا گیا جو امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور معاشرے میں امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے انعقاد کی آڑ میں یہ شخص مبینہ طور پر نوجوانوں کو غلط مشورہ دے رہا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کے لوگوں پر حملہ کرنے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے نوجوانوں کو بھڑکا رہا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس کے خلاف آئی پی سی اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ انہوں نے ملزم کے قبضے سے تنظیم کے دو بینرز، ایک نوٹ بک اور تین ہینڈ بک کے علاوہ کچھ اشتعال انگیز مواد بھی ضبط کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.