وشاکھا پٹنم کے پرواڑا میں واقع جواہر لعل نہرو فارما سٹی کی ایک کمپنی میں زبردست دھماکے کے ساتھ بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی 10 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی لیکن مسلسل دھماکے اور آگ کے شعلوں کے سبب انہیں آگ بجھانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے شعلے کافی دور سے دکھائی دے رہے تھے جبکہ اس کی وجہ سے علاقے میں زبردست دھواں پھیل گیا ہے۔
شدید دھماکوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ عملہ فارما سٹی میں حادثے کی جگہ سے بہت دور کھڑے ہوئے ہیں جبکہ کمپنی میں مسلسل دھماکے کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔