ETV Bharat / state

پوسٹل بیلٹ کاونٹنگ میں مجلس 18 ڈیویژنز پر آگے - ابتدائی رجحانات میں مجلس کو نقصان

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کا عمل آج صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ہے جبکہ شام تک مکمل نتائج کی اجرائی عمل میں آنے کی توقع ہے۔

Majlis's position in GHMC elections
ابتدائی رجحانات میں مجلس کو نقصان
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 10:39 AM IST

Updated : Dec 4, 2020, 11:12 AM IST

ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی مرحلہ میں پوسٹل بیلٹ کی کاونٹنگ کی گئی۔ پوسٹل بیلٹ کی کاوٹنگ میں بی جے پی کو کافی آگے دیکھا گیا جبکہ مجلس صرف 18 ڈیویژن میں آگے رہی۔ بی جے پی کو 87 حلقوں پر آگے اور ٹی آر ایس کو 38 حلقوں پر برتری حاصل رہی۔

عظیم تر بلدیہ حیدرآباد انتخابات میں 150 ڈویزنز کے لیے 1122 امیدوار میدان میں ہیں۔ ٹی آر ایس نے 150، مجلس کے 51، بی جے پی کے 149، کانگریس کے 146، تلگو دیشم کے 102، سی پی آئی کے 17، سی پی ایم کے 12 اور 487 آزاد امیدوار جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے قسمت آزما رہے ہیں۔

ابتدائی رجحانات کے مطابق مجلس کا موقف کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ مجلس صرف 8 ڈویژنز میں آگے چل رہی ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین نے 51 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جبکہ قبل ازیں حیدرآباد بلدیہ میں اس کے 45 کونسلرز تھے۔

Last Updated : Dec 4, 2020, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.