ETV Bharat / state

تلنگانہ: امجد اللہ خان کی مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ سے ملاقات - majalis bachao tehreek spokeperson

مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے مولانا جعفر پاشاہ کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کے بعد ان کے گھر پہنچ کر ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مسلم طبقے کےساتھ سخت رویہ اختیار کر رہی ہے اور مذہبی رہنما مولانا جعفر پاشاہ کے ساتھ جو بد سلوکی کی گئی اس پر مسلم قائدین اور عوام ناراض ہیں۔

امجد اللہ خان نے مولانا حسام الدین خعفر پاشاہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 5:39 PM IST

Updated : Jun 8, 2021, 8:37 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے معزز شخصیت مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ کے ساتھ کل افضل گنج پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کی جانب سے ہراساں کرنے کا معاملہ پیش آیا۔

امجد اللہ خان نے مولانا حسام الدین خعفر پاشاہ سے ملاقات کی

اس واقعے کے بعد حیدرآباد کے لوگوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی، وہیں مولانا کی تائید میں سماجی ، مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کیا۔

آج مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے مولانا جعفر پاشاہ کے مکان پہنچ کر مولانا سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس مسلم طبقے کےساتھ سخت رویہ اختیار کر رہی ہے اور مذہبی رہنما مولانا جعفر پاشاہ کے ساتھ جو بد سلوکی کی گئی اس پر مسلم قائدین اور عوام ناراض ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے فرنڈلی پولیس کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔یہ واقعہ کے بعد ابھی تک ریاست کے وزیر داخلہ محمد محمود علی اور سٹی کمشنر پولیس نے مولانا سے ملاقات نہیں کی۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہندر ریڈی سے مطالبہ کیا کہ جس عہدیدار نے مولانا کے ساتھ بدسلوکی کی ہے اس پر سخت کارروائی کریں۔

اس موقع پر مولانا جعفر پاشاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر کے ساتھ رہیں اور کوئی احتجاج نہیں کریں، ساتھ میں انہوں نے امجد اللہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Last Updated : Jun 8, 2021, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.