ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تاریخی اہمیت کے حامل بی بی کے علم کو دھٹی پیش کیا-
حیدرآباد کے تاریخی اور مذھبی مقامات سے ایک بی بی کا علم یوم عاشورہ کے موقع پر دبیر پورہ سے دن کے بارہ بجے ہاتھی کے جلوس کے ساتھ نکالا جاتا ہے۔ اس جلوس میں ہزاروں زائرین کے علاوہ عقیدت مند ماتم کرتے ہوئے قافلے کے ساتھ چلتے ہیں۔
وزیر داخلہ محمد محمود علی نے تاریخی اہمیت کے حامل بی بی کا علم کو دھٹی پیش کیا- اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے حق کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا اور حق و باطل کی جنگ میں حق کو جیت ملی تھی۔
مزید پڑھیں:حیدرآباد کا تاریخی بی بی کا علم، ڈی سی ایم وین میں نکالا گیا
محمود علی نے کہا کہ گذشتہ سال عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عاشورہ کے موقع پر چند افراد کے ساتھ ہی جلوس نکالا گیا تھا۔ لیکن رواں برس حکومت کی جانب سے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیوریٹی فورسیز اور دیگر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں-