ETV Bharat / state

لاک ڈاون کا دوبارہ نفاذ ریاستوں پر منحصر: کشن ریڈی - لاک ڈاون کےنفاذ کا امکان خارج

کشن ریڈی نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی پروازیں روک دی گئی ہیں، اور جو لوگ وہاں سے آئے ہیں۔ ان کی شناخت کی گئی ہے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔

لاک ڈاون کا دوبارہ نفاذ ریاستوں پر منحصر:کشن ریڈی

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 7:06 AM IST

مرکزکےمملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

کشن ریڈی نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی پروازیں روک دی گئی ہیں، اور جو لوگ وہاں سے آئے ہیں۔ ان کی شناخت کی گئی ہے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔

مذکورہ وزیر نے کہا کہ بھارت حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔

ملک میں پھر ایک بار لاک ڈاون کے نفاذ کے امکان کو خارج کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاون کے دوبارہ نفاذ سے متعلق کوئی ارادہ نہیں کیا۔ تاہم اس سلسلے میں مرکز نے ریاستوں کو مکمل آزادی دی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں حالات کو دیکھ کر لاک ڈاون نافذ کریں۔

اس ضمن میں انھوں نے مہاراشٹر اور کرناٹک کی مثال دی جہاں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'کرسمس پر کورونا سے مرنے والے کو یاد کریں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.