ETV Bharat / state

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی صریح خلاف ورزی - امبیڈکر جینتی کے موقع پر لاک ڈاؤن کی صریح خلاف ورزی

ایک جانب ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے باہرنہیں نکل پا رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب آج امبیڈکر جینتی کے موقع پر چند افراد کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 1:47 PM IST

Updated : Apr 14, 2020, 5:22 PM IST

آج معمار دستور ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کی 129 ویں یوم پیدائش ہے لیکن رواں برس لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب کسی بھی تہوار یا مذہبی تقریبات منانے یا عوامی مقامات پر ہجوم اکٹھا کرنے پر سخت پابندی عائد ہے۔

لیکن حیدرآباد کے حیات نگر میں ایک کاؤنسلر کی موجودگی میں آج درجنون کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور چوراہے پر نصب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

حالانکہ مجسمےسے تھوڑی ہی دوری پر حیات نگر پولیس اسٹیشن واقع ہے لیکن ان لوگوں کو یہاں جمع ہونے سے کسی نے نہیں روکا۔

ریاست کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے لاک ڈاؤن میں بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'اگرعوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آتے ہیں جو شوٹ اینڈ سائٹ کا آرڈر جاری کردیا جائے گا'۔

واضح رہے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی میعاد میں تین مئی توسیع کی گئی ہے۔ آج صبح وزیراعظم نریندر مودی نے باقاعدہ اس کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ ریاست کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ تیس اپریل تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں-

Last Updated : Apr 14, 2020, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.