ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات - گھریلو قرنطینہ

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے مطابق 'ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو کر 89350 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں'۔

latest updates of corona virus in telangana
تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:07 AM IST

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں 2,734 نئے کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں'۔

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے مطابق 'ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے'۔

ریاست کے محکمہ صحت کی جانب سے اعداد و شمار پر مشتمل ہیلت بلیٹن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ تلنگانہ میں کورونا پازیٹیو کیسیز کی تعداد بڑھ کر 1,27,697 ہوچکی ہے'۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1675 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 89350 ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز نو اموات کے ساتھ ریاست میں تاحال 808 اموات درج کی گئیں۔

محکمہ صحت نے تلنگانہ میں ریکوری کا تناسب 74.3 فیصد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹیو کیسیز کی تعداد 30,000 ہے، جن میں 23049 افراد گھریلو قرنطینہ کے تحت زیر علاج ہیں۔

گزشتہ دو دن میں 62300 کورونا ٹسٹ کئے گئے اور کورونا کے رونما ہونے کے بعد سے اب تک 12 لاکھ 66 ہزار 643 ٹسٹ کئے گئے ہیں۔

کورونا کیسیز کے اعتبار سے گریٹر حیدرآباد بدستور سرفہرست ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 432 نئے کیسیز درج کئے گئے۔

اضلاع میں رنگاریڈی، کریم نگر، کھمم ، نظام آباد، ملکاجگیری، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور ورنگل ( اربن ) میں کیسیز کی تعداد میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی تفصیلات اس طرح ہیں:

  • کتہ گوڑم 72
  • جگتیال 88
  • جنگاؤں 42
  • گدوال 39
  • کاماریڈی 65
  • کریم نگر 192
  • کھمم 132
  • محبوب نگر 64
  • محبوب آباد 75
  • منچریال 86
  • ملکاجگیری 128
  • ناگرکرنول 54
  • نلگنڈہ 147
  • نرمل 43
  • نظام آباد 113
  • پداپلی 97
  • سرسلہ 48
  • رنگاریڈی 185
  • سنگاریڈی 42
  • سدی پیٹ 96
  • سوریا پیٹ 111
  • ونپرتی 63
  • ورنگل ( اربن ) 101
  • بھونگیر میں 58

محکمہ صحت نے روزانہ 60,000 ٹسٹز کا نشانہ مقرر کیا ہے اور ٹسٹز کی تعداد میں اضافہ کے بعد سے کورونا کے کیسیز میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.