صدر مفتی جامعہ نظامیہ و چیرمین مجلس اشاعت العلوم و معزز رکن صدر مجلس علمائے دکن مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی کی نماز جنازہ آج جامع مسجد انوار جامعہ نظامیہ میں ادا کی گئی- نماز جنازہ برادر اصغر حضرت مفتئ اعظم، قاضی ڈاکٹر محمد اکرام الدین نقشبندی نے پڑھائی۔
تدفین احاطۂ حضرت سید شجاع الدین صاحبؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ نماز و جلوس جنازہ میں شیوخ جامعہ نظامیہ، اساتذہ، طلبۂ جدید و قدیم کے علاوہ ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔