ETV Bharat / state

تلنگانہ میں جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن کا آغاز - تکنیکی مسائل کی نشاندہی

تلنگانہ میں جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ شہر کے گچی باولی میں واقع اسٹیٹ ڈاٹا سنٹر کے اصل سرور میں پیدا ہوئے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دور کرلیا گیا ہے۔

تلنگانہ میں جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن کا آغاز

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 3:47 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ شہر کے گچی باولی میں واقع اسٹیٹ ڈاٹا سنٹر کے اصل سرور میں پیدا ہوئے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو دور کرلیا گیا ہے جس کے بعد سرور نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا اور رجسٹریشن کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوگیا ہے۔

گذشتہ چند دنوں سے اس سرور میں پیدا ہوئے تکنیکی مسائل کی وجہ سے رجسٹریشنس میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔ گذشتہ چار دنوں کے دوران اس نئے مسئلہ کی وجہ سے رجسٹریشن کے دفاتر میں کام کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا۔

آئی ٹی کے ساتھ ساتھ محکمہ رجسٹریشن کے عہدیداروں کی کامیابی جدوجہد اور مساعی کے نتیجہ میں اس تکنیکی خرابی کو دور کرلیاگیا ہے جس کے بعد ریاست بھر کے 141رجسٹریشن دفاتر میں معاملات کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.