حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی لیڈی ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔ تین روز قبل ایک بائیک کو کار نے ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوار ڈاکٹر شروانی زخمی ہو گئی تھی۔ Lady Doctor Dies in Malakpet Road Accident
یہ حادثہ 21 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ زخمی شراونی کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا تھاتاہم علاج کے دوران آج اس کی موت ہوگئی۔نمس میں ان کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Motorcyclist Killed in Bijbehara اننت ناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
شرانی ہستنا پورم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر کے طور پر کام کرتی تھی۔ اس حادثہ پر ڈاکٹر شراونی کے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
یو این آئی