ETV Bharat / state

حیدرآباد کے ساگر خشکی کے دہانے پر، حکومت بے خبر - تلنگانہ نیوز

حیدرآباد کو پینے کا صاف و شفاف پانی فراہم کرنے والا ذخیرہ عثمان ساگر اور حمایت ساگر خشک ہو چکا ہے۔ حیدرآباد کے ساتویں نواب (نظام سابع) میر عثمان علی خان بہادر نے شہر حیدرآباد میں کے پانی کی سپلائی کے لیے عظیم ذخیرہ آب عثمان ساگر 1920 میں تعمیر کروایا تھا جو اب خشک ہوچکا ہے۔

lack of water in osman sagar and himayat sagar
حیدرآباد کے ساگر خشکی کے دہانے پر
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 6:46 PM IST

بارش کا موسم بھی دستک دے چکا ہے، لیکن شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام تالاب خشک ہوچکے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے اطراف و اکناف بڑے پیمانے پر بڑی بڑی عمارتوں کی تعمیر کرائی جا رہی ہے۔ اس کام کے لیے بور ویل ڈالے جا رہے ہیں اور تالاب کے پانی کو روک کر تعمیری کاموں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

عثمان ساگر کے پچھلے حصے میں کھیتوں کا طویل سلسلہ ہے۔ کسان کاشت کاری کے لیے چھوٹے نالوں کے ذریعے تالاب میں آنے والے پانی کا رخ بدل کر کھیتوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

lack of water in osman sagar and himayat sagar
عثمان ساگر

حکومت کی جانب سے ایک سروے کر ریاست تلنگانہ کے چھوٹے بڑے تالابوں کی مرمت کرانے کے لیے اسکیم شروع کی تھی جس کے تحت ایک بجٹ جاری کیا گیا تھا، لیکن تالابوں کی مرمت کا کام نہیں ہوسکا۔

شہر حیدرآباد میں پانی کی سپلائی دو دن میں محض تین گھنٹے دی جاتی ہے۔ حکومت ان تالابوں کے پانی کی حفاظت کرے تو حیدرآباد میں پانی کے مسائل ختم ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دریائے کرشنا پر بنا پل زیر آب

قابل ذکر ہے کہ عثمان ساگر کی چوڑائی 29 کلومیٹر اور لمبائی 46 کلومیٹر ہے اور مکمل سطح آب 3.9 ٹی ایم سی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.