ETV Bharat / state

ٹرین پاس کے لیے مزدوروں کی طویل قطاریں - labours standing long queue got train pass

مزدوروں کو ان کے گھر واپس بھیجنے کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں اور انہیں ٹرین پاس فراہم کرنے کی ذمہ داری پولیس محکمے کو دی گئی ہے۔ جس کے لیے یہاں مزدوروں کی طویل قطاریں لگی نظر آرہی ہیں۔

ٹرین پاس
ٹرین پاس
author img

By

Published : May 6, 2020, 11:36 AM IST

حیدرآباد، سائبرآباد و رچہ کونڈا کمشنریٹ کے تحت آنے والے تمام پولیس اسٹیشن اپنے حدود میں مقیم مزدوروں کو ٹرین پاس فراہم کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران تلنگانہ میں مختلف ملازمتوں سے جڑے مزدور پیشہ افراد بے روزگاری و فاقوں سے مجبور ہیں اور تنگ آکر سینکڑوں مزدور اپنے گھروں کے لیے پیدل ہی نکل پڑے ہیں۔

مزدوروں کی طویل قطاریں

لیکن اب تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے ہزاروں مزدور وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد کی سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کے بعد مزدوروں کے مطالبے پر حکومت نے خصوصی ٹرینوں کے ذریعے انہیں ان کے وطن روانہ کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

ٹرین پاس
ٹرین پاس

اپنے گھر جانے کی خواہش لیے پاس کے حصول میں سیکڑوں مزدوروں کی طویل قطاریں لگائے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، پاس حاصل کرنے کے لیے انہیں سخت دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

پاس حاصل کرنے والوں میں عمر رسیدہ، بیمار اور روزہ دار افراد بھی شامل ہیں۔

حراین کن بات یہ ہے کہ پاس فراہم کرنے والے ان مراکز پر نہ ہی کوئی طبی ٹیم موجود ہے نہ ہی کوئی ایمبولینس کا نظم کیا گیا ہے ایسے میں اگر کسی کی صحت بگڑتی ہے تو اسے بروقت طبی امداد کیسے پہنچائی جائے گی؟

ان تکالیف کے باوجود پاس حاصل کرنے والوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے گھر جانے کی اجازت ملنے پر انتہائی مسرور دکھائی دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.