بنڈی سنجے نے یہ الزام لگایا تھا کہ جوابی پرچوں کی جانچ میں گڑبڑ کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے 27 طلباء نے خودکشی کر لی۔ KTR Warns Bandi Sanjay کے ٹی آرنے مذکورہ بی جے پی رہنما سے اپنے الزام کو ثابت کرنے یا عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے لکھا کہ "اگر آپ کے پاس اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں، تو براہ کرم اسے پبلک ڈومین میں رکھیں، ورنہ اس بیان بازی کے لیے عوامی طور پر معافی مانگیں." کے ٹی آر اپنے والد اور وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت کابینہ میں صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:KTR Social Media: 'تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان آئندہ چھ ماہ تک سوشل میڈیا سے دور رہیں'
’پرجا سنگراما یاترا‘ کے دوران، بی جے پی رہنما بنڈی سنجے نے 2019 میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی خودکشی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ مبینہ خودکشی جوابی پرچوں کی جانچ اور نتائج کی اشاعت میں گڑبڑ کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم، ان طلبا کے جوابی پرچوں کی دوبارہ تصدیق کے بعد، تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے اس بات سے انکار کیا کہ خودکشی کا تعلق نتائج کی پروسیسنگ میں کسی تکنیکی خرابی سے تھا۔