تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی آر نے ٹویٹر پر کی گئی اپیل پر فوری اقدام کیا۔
"میری بیٹی گلے کے ٹیومر میں مبتلا ہے۔ آپریشن کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔ براہ کرم مالی مدد کریں ''۔ ٹویٹر پر بچی کے والد نے وزیر کے ٹی آر سے یہ گزارش کی۔ کے ٹی آر نے اس کا جواب دیا اور کہا کہ وہ ان کی مدد کریں گے۔ اور حال ہی میں کے ٹی آر کی ہدایت کے مطابق بچی کے ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
وزیر کے ٹی آر کے اس اقدام سے اس بچی کو نئی زندگی ملی۔ امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ ہسپتال میں اس بچی کا مفت علاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اویناش اور ان کی اہلیہ سنگاریڈی ضلع کے رائے کوڈ منڈل کے ایک گاؤں میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ان کی بیٹی اکشیا (2) کی گردن پر ٹیومر ہوگیا جو مہلک ہوتا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اسے فوری طور پر نکالنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ سرجری پر 4-6 لاکھ روپے کا خرچ ہے۔ اتنی زیادہ رقم نہ رکھنے والے والدین نے بہت سے لوگوں کو اپنی صورتحال سے واقف کروایا۔ بعد ازاں یہ معاملہ سوشل میڈیا کے ذریعہ وزیر کے ٹی آر کے علم میں آیا۔ انہوں نے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف آنکولوجی کے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ یہ سرجری مفت انجام دیں۔ ہسپتال روبوٹک آنکو سرجن ڈاکٹر جگدیشور گوڑا نے آپریشن کیا اور ٹیومر کو ہٹادیا۔
یہ بھی پڑھیں:'حضورآباد میں بی جے پی کی جیت کے لیے متحد ہوکر کام کریں'