ETV Bharat / state

کے ٹی آر، کی اپوزیشن کے خلاف قانونی کارروائی - اپوزیشن جماعت کانگریس

ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عدالت کی کارروائی من گھڑت کہانی کے جھوٹ کو واضح طورپر ثابت کرے گی۔

کےٹی آر، کی اپوزیشن کےخلاف قانونی کاروائی

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 10:09 PM IST

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راو نے ریاست کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے ان کے خلاف کیے گئے جھوٹے پروپگنڈہ اور بدنامی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعوی کیا ہے۔

ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عدالت کی کارروائی من گھڑت کہانی کے جھوٹ کو واضح طورپر ثابت کرے گی۔

ٹی آرایس کے کارگذار صدر جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے کسی بھی قسم کے معائنے کے لئے تیار رہنے کا بھی دعوی کیا اور یہاں تک کہا کہ اگر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی منشیات کے معائنہ کے لئے ان کے ساتھ آنے تیار ہیں تو وہ دہلی کے ایمس میں معائنے کروانے کیلئے جانے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کاماریڈی کے بیرپورمنڈل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

تارک راما راو نے تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کے چیلنج پر یہ ردعمل ظاہر کیا جنہوں نے منشیات کے معائنہ کے لئے راو کو چیلنج کیا تھا۔وزیرموصوف نے ریڈی کوچیلنج کیا کہ اگر وہ اپنا معائنہ کرواتے ہیں اور اس میں ان کو کلین چٹ ملتی ہے تو کیا ریڈی ان سے معذرت اوراپنا عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ آیا نوٹ کے بدلے ووٹ معاملہ میں ریونت ریڈی لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ کروانے کیلئے تیار ہیں؟قبل ازیں ریونت ریڈی نے تارک راما راو کوچیلنج کیا تھا کہ وہ ملک میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت پر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وائٹ چیلنج کے حصہ کے طورپر ان کے علاوہ سابق رکن پارلیمان کونڈاوشویشور ریڈی کے ساتھ منشیات کا معائنہ کروائیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.