ETV Bharat / state

تلنگانہ: کے ٹی آر نے آئی ٹی کو انٹلی جنٹ ٹکنالوجی سے تعبیر کیا

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے توثیق کی ہے کہ ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ، آئی ٹی کے شعبہ میں دوسری بڑی ریاست بن گئی ہے۔

KTR inaugurate Karimnagar IT Tower
تلنگانہ: کے ٹی آر نے آئی ٹی کو انٹلی جنٹ ٹکنالوجی سے تعبیر کیا
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 4:41 PM IST

کے ٹی آر نے کریم نگر ضلع میں 34 کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ آئی ٹی ہب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آئی ٹی ٹاور کے لیے منتخب کمپنیوں کو سرٹیفکیٹس حوالے کئے۔

انہوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی اس وقت لوگوں کے دلوں میں آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی پر کئی شکوک وشبہات تھے۔ اس بات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہ اس وقت آئی ٹی کی برآمدات کافی کم تھیں،

انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر نے کہا ”ہم نے پانچ سال میں اس میں دگنا اضافہ کا نشانہ رکھا اوراب آئی ٹی کی برآمدات 1.28 لاکھ کروڑروپئے تک جاپہنچی ہیں“۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئی ٹی کا تعارف بتدریج بدل رہا ہے۔

وزیر موصوف نے آئی ٹی کو انٹلی جنٹ ٹکنالوجی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ،کورونا کی روک تھام میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ ہم آرٹیفیشل انٹلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے استفادہ کے ذریعہ ان لوگوں کا پتہ چلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہوں نے ماسک نہیں پہناہے۔ انہوں نے کہاکہ مسابقتی دنیا میں نئی مہارت اور تکنیک کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.