ETV Bharat / state

کےٹی آر، نے فوڈ پروسیسنگ پالیسی پر زوردیا - تلنگانہ کی خبریں

'کسانوں کو مالی طورپر بااختیار بنایاجاسکے گا اور ریاست میں نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔'

کےٹی آر، نے فوڈ پروسیسنگ پالیسی پر زوردیا

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 2:19 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راونے کابینی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں فوڈپروسیسنگ اور لاجسٹک پالیسی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مذکورہ وزیر نے کہاکہ کابینی ذیلی کمیٹی نے ان پالیسیوں کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں کی ترغیبات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر کے تارک راما راو نے ریاست میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ساتھ ہی انہوں نے اس شعبہ کے لئے پالیسی کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا جس کے ذریعہ کسانوں کو مالی طورپر بااختیار بنایاجاسکے گا اور ریاست میں نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے اختراعی اقدامات کے بعد ریاست کی لاکھوں ایکڑ اراضیات کو کاشت کے قابل بنایا گیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ہر گاوں، منڈل اور ضلع میں اگائی جانے والی فصلوں کی جامع معلومات ہونی چاہئے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے آبپاشی کے پروجیکٹز کی تعمیر کے بعد کاشت کے علاقوں میں اضافہ ہوا ہے۔بکروں اور مچھلیوں کی تقسیم کی اسکیمات پرعمل کے نتیجہ میں ریاست میں بکروں اور مچھلیوں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔

کےٹی آر نے کہا ریاست میں آبی انقلاب آرہا ہے اور اس کے بعد زراعت کے شعبہ میں سبز انقلاب، سمکیات کے شعبہ میں نیلا انقلاب،بکرے کے گوشت کی پیداوار کے شعبہ میں گلابی انقلاب اور دودھ کی پیداوار کے شعبہ میں سفید انقلاب آئے گا۔انہوں نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس سے پولیس اہلکار کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.