ETV Bharat / state

کے ٹی آر نے سیول سروسز میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 9:16 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے جنوبی ہند کی ان دو اہم ریاستوں کے 40 طلبہ کے سیول سرویسس کے لیے انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا۔ 100 رینکس حاصل کرنے والوں میں تلگو ریاستوں کے 9 طلبہ شامل ہیں۔

کے ٹی آر نے سیول سرویسز میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے سیول سرویسس 2020کے نتائج میں بہتر مظاہرہ کرنے والے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے جنوبی ہند کی ان دو اہم ریاستوں کے 40 طلبہ کے سیول سرویسس کیلئے انتخاب پر مسرت کااظہار کیا ہے۔ 100 رینکس حاصل کرنے والوں میں تلگو ریاستوں کے 9 طلبہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالیشورم پروجیکٹ۔ رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار نے نینا جیسوال کی ستائش کی

تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی سریجا کو 20واں رینک حاصل ہوا ہے۔اے پی کے کرنول ضلع سے تعلق رکھنے والے وائی میگاسوالو کو 31واں رینک،اے پی کے ضلع مغربی گوداوری کے آرجگدیپ سائی کو 32واں رینک،اے پی کے مدن پلی کی سائی مانسا کو 48واں رینک،تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی انیشا سریواستو کو 66واں رینک،حیدرآباد کی دیوے گوڑا مونیکا کو 75واں رینک،تلنگانہ کے وقارآباد کے تانڈور کی میگھنا کو 83واں رینک،اے پی کے ضلع کرنول کے روی کمارکو 84واں رینک،کرنول کے ہی یشونت ریڈی کو 93واں رینک حاصل ہوا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.