ETV Bharat / state

Minister KTR: کے ٹی آر نے بی جے پی کارپوریٹرز کے اقدام کی مذمت کی

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر(KTR) نے کہا کہ جی ایچ ایم سی(Greater Hyderabad Municipal Corporation) میں غنڈوں جیسا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس واقعہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنےحیدرآباد پولیس کمشنر انجی کمار سے اپیل کی۔

کے ٹی آر نے بی جے پی کارپوریٹرز کے اقدام کی مذمت کی

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 10:14 PM IST

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بی جے پی کے کارپوریٹرس کی جانب سے جی ایچ ایم سی کے ہیڈ آفس میں توڑ پھوڑ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گوڈسے کے بھگتوں سے گاندھیائی راستہ اختیار کرنے کی کیسے توقع کی جاسکتی ہے۔؟

دوسری جانب ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس نے جی ایچ ایم سی میں بی جے پی کے اقدام کو گندگی قرار دیا اور دودھ سے دھودیا ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی کارپوریٹرس پر نکتہ چینی کی۔

انھوں نے کہا کہ غنڈوں جیسا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی حیدرآباد پولیس کمشنر انجی کمار سے اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana Assembly Speaker: تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر کووڈ-19 سے متاثر

ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس نے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں بی جے پی کارپوریٹرس کے خلاف بطور احتجاج صاف صفائی کا اہتمام کرتے ہوئے دودھ سے دھویا اور بی جے پی کارپوریٹرس کے احتجاج کو جی ایچ ایم سی کی تاریخ کا یوم سیاہ قرار دیا اور میئر جی وجئے لکشمی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے بی جے پی کارپوریٹرس کو نااہل قرار دینے کامطالبہ کیا۔

ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت بی جے پی کے کارپوریٹر نے میئر کے چیمبر میں فرنیچر کو نقصان پہنچایا اور احاطہ میں دوسری اشیاء کی توڑ پھوڑ کی ہے۔

حیدرآباد کی ترقی سے بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ عوامی مسائل پر مباحث کیلئے اور بھی کئی پلیٹ فارمس ہیں تشدد مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔ ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس نے بی جے پی کارپوریٹرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.