ETV Bharat / state

تلنگانہ پی سی سی صدر کے طور پر ریونت ریڈی کی نامزدگی پر کومٹ ریڈی ناراض - رکن اسمبلی کے لکشما ریڈی

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی صدارت کی دوڑ میں شامل تھے اور انہیں ہنمنت راؤ کے بشمول بعض رہنماوں کی تائید حاصل تھی۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم سے آنے والے رہنماؤں سے وہ ملاقات نہیں کریں گے۔

تلنگانہ پی سی سی صدر کے طور پر ریونت ریڈی کی نامزدگی پر کومٹ ریڈی ناراض

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 9:46 AM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر کے عہدہ پر ریونت ریڈی کے تقرر کے فوری بعد کئی رہنماؤں نے اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کیا۔

سابق رکن اسمبلی کے لکشما ریڈی نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جب کہ رکن پارلیمان کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سنسنی خیز ریمارک میں آئندہ گاندھی بھون کی سیڑھی نہ چڑھنے کا اعلان کیا۔

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی صدارت کی دوڑ میں شامل تھے اور انہیں ہنمنت راؤ کے بشمول بعض رہنماؤں کی تائید حاصل تھی۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم سے آنے والے رہنماؤں سے وہ ملاقات نہیں کریں گے۔

انہوں نے ریمارک کیا کہ تلنگانہ پی سی سی اب ٹی ڈی پی۔ پی سی سی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ووٹ برائے نوٹ کی طرح نوٹ برائے پی سی سی بن چکی ہے۔ وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ انچارج جنرل سکریٹری مانکیم ٹیگور نے پی سی سی کو فروخت کردیا۔ وینکٹ ریڈی اب اپنے ضلع اور حلقہ تک محدود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مستقبل کا کارکن فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے سونیا گاندھی و راہول گاندھی پر تنقید سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ ریونت ریڈی کے خلاف کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کئی مرتبہ ہائی کمان سے نمائندگی کی تھی۔ جب کہ ریونت ریڈی کے تقرر کے اعلان کے ساتھ ہی سابق رکن اسمبلی کے لکشما ریڈی نے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ریونت ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے صدر نامزد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.