رچہ کنڈہ کمشنرپولیس مہیش ایم بھگوت نے واضح کیا ہے کہ بی فارمیسی کی طالبہ کا نہ ہی اغوا ہوا اور نہ ہی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
انھوں نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورا معاملہ جھوٹا ہے۔ لڑکی نے گھر آنے میں تاخیر پر اپنی ماں سے جھوٹ کہا کہ اس کو آٹوڈرائیورنے اغوا کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روزحیدرآباد کے مضافاتی علاقہ گھٹکیسر میں بی فارمیسی کی طالبہ نے اپنے اغوا اورعصمت ریزی کی جھوٹی شکایت کرتے ہوئے اپنے گھروالوں اور پولیس کو گمراہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ جاری