ETV Bharat / state

Kidnapped Baby Rescued: نیلوفر ہسپتال سے اغو ہوئی لڑکی بازیاب - مغویہ لڑکی کو پولیس نے بچالیا

حیدرآباد میں بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال سے اغوا 18ماہ کی لڑکی کو پولیس نے اندرون چند گھنٹے بچاتے ہوئے اس کی ماں کے حوالے کردیا۔ Hyderabad Police Rescued Kidnapped Baby

نیلوفر ہسپتال سے اغو ہوئی لڑکی بازیاب
نیلوفر ہسپتال سے اغو ہوئی لڑکی بازیاب
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 6:58 PM IST

ضلع رنگاریڈی کے بوبلی گام گاوں کی رہنے والی جے مادھوی جو حاملہ ہے، معمول کے چیک اپ کے لئے، اپنی بہن اور بیٹی کے ساتھ بدھ کی صبح اسپتال پہنچی۔اس کے طبی معائنے مکمل ہونے کے بعد وہ رپورٹس حاصل کرنے کے لئے گئی۔ Kidnapped Baby Rescued

یہ بھی پڑھیں:Girl Kidnapped in North 24 Parganas: گارولیا ٹاؤن میں طالبہ کا اغوا، علاقے میں سنسنی

وہ رپورٹ حاصل کرنے کے لئے قطار میں ٹہری ہوئی تھی کہ اس کی بیٹی جے یوویکا لاپتہ ہوگئی۔مادھوی نے اس کی کافی تلاش کی کوشش کی تاہم اس کو ناکامی ہوئی۔بعد ازاں اس نے نامپلی پولیس سے اس بات کی شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس کی تلاش شروع کردی۔ Hyderabad Police Found Kidnapped Baby

اس کی تلاش کے لئے پولیس کی 6ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کے تجزیہ سے پتہ چلا کہ ایک خاتون اسپتال سے اس لڑکی کو لے گئی۔پولیس نے اندرون چند گھنٹے اس لڑکی کو بچالیا۔اغواکرنے والی خاتون کی شناخت نارائن پیٹ کی رہنے والی سری دیوی کے طورپر کی گئی ہے۔اس کو شہر کے علاقہ عطاپور سے گرفتار کرتے ہوئے لڑکی کو بچالیاگیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.