حیدرآباد میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کے قریبی رشتہ داروں کے اغوا کے واقعے نے ہلچل مچا دی۔
منگل کی رات نامعلوم ٹھگوں نے آئی ٹی عہدیداروں کی شناخت بتا کر سابق قومی بیڈ منٹن کھلاڑی پروین اور ان کے دو بھائیوں کو اغوا کرلیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی۔ وزیر سرینواس گوڑ بھی موقع پر پہنچ گئے اور دریافت کیا۔ اغوا کاروں کے لواحقین نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔ حیدرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خصوصی ٹیموں کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی۔
تفصیلات کے مطابق محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے قانون داں پرتاپ کمار کے تین بھائی پروین (سابق قومی بیڈ منٹن کھلاڑی) نوین اور سنیل، سکندرآباد کے بوئن پلی کے منو وکاس نگر میں رہ رہے ہیں۔ پروین کمار گزشتہ رات شام ساڑھے سات بجے گھر پر تھے جب تین کاریں وہاں پہنچیں۔ ان میں سے تین افراد باہر نکلے اور خود کو انکم ٹیکس حکام بتاکر گھرمیں گھس گئے۔ انھوں نے پروین، اور اس کے دو بھائیوں کو اغوا کرلیا۔ اور ساتھ میں لیپ ٹاپ اور سیل فون بھی قبضے میں لے لئے۔ اغوا کاروں نے چوکیداروں پر بھی حملہ کیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد حیدرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خصوصی ٹیموں کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی۔ جس میں انھیں کامیاب ملی۔ وقارآباد میں پولیس نے پروین اور اس کے دو بھائیوں کو اغوا کاروں کے چنگل سے نکالا۔
ریسکیو ہونے والے افراد وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کے قریبی رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے اغوا کرنے والے ٹھگ رائلسیما گینگ کے ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کنگ کوٹھی اپنی بد حالی پر آنسو بہا رہی ہے