ETV Bharat / state

Maulana Khaleel Ur Rahman Sajjad Nomani مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کا دورہ حیدرآباد - خواتین و لڑکیوں کے اجلاس سے خطاب کرینگے

کل ہند مجلس تعمیر ملت کے صدر جناب ضیا الدین نیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 73 یوم رفعت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمن میں مولانا سجاد نعمانی 8 نومبر کو آرام گڑھ میں واقع میٹرو کلاسک گارڈن میں خطاب کریں گے۔ Khalil-ur-Rahman Sajjad Nomani Hyderabad Visit

حیدرآباد
حیدرآباد
author img

By

Published : Nov 6, 2022, 9:43 AM IST

حیدرآباد: ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں خواتین اور لڑکیوں کے اجلاس سے خطاب کے بعد معروف اسکالر اور عالم دین مولا نا خلیل الرحمان سجاد نعمانی حیدرآباد میں بھی خواتین اور لڑکیوں کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے لیے تشریف لائیں گے۔ اس جلسہ کا انعقاد تنظیم نسواں کل ہند مجلس تعمیر ملت کرے گی۔ مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے دورہ حیدر آباد اور خصوصی اجلاس سے خطاب سے متعلق لوگوں کو واقف کرانے کے لئے کل تعمیر ملت کے زیر اپتمام ایک پریس کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ Khalil-ur-Rahman Sajjad Nomani Hyderabad Visit

حیدرآباد

اس موقعے پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے صدر ضیا الدین نیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 73 یوم رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمن میں مولانا سجاد نعمانی آٹھ نومبر کو صبح ساڑھ دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک آرام گڑھ میں واقع میٹرو کلاسک گارڈن میں خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں صرف خواتین و لڑکیوں کو ہی داخلہ کی اجازت ہوگی۔ البتہ مرد خضرات کے جلسہ گاہ کے باہر بیٹھنے کا نظم ہوگا، جسلہ کی کاروائی کو ایل ای ڈی اسکرین پر نشر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Jalse e Rahmat Alam Press Meet جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور جلسہ یوم صحابہؓ کے انعقاد کی تیاریاں

اس موقع پرکل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سکریٹری جناب مد عمر شفیق نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں پھیلی بے راہ روی اور ازدواجی رشتوں میں بڑے پیمانے پر اختلافات اور اس کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کے ضمن میں مولا ناخلیل الرحمان سجاد نعمانی کا خصوصی خطاب کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملت کی بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ میں شرکت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.