کوویڈ۔19 وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ملک میں جاری لاک ڈاون کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتےہوئے اس سال صرف ایک فٹ کی گنیش مورتی بٹھائی جائے گی۔
خیریت آباد گنیش اپنی بلندی کےلیے تلنگانہ بھر میں مشہور ہے جبکہ گذشتہ سال 61 فٹ بلند گنیش مورتی بٹھائی گئی تھی اور اس سال صرف ایک فٹ بلند گنیش کی مورتی بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیریت آباد گنیش اتسوسمیتی کی جانب سے 1954 سے گنیش مورتی بٹھائی جاتی ہے اور ہر سال اس میں ایک فیٹ کا اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ اس سال ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے سمیتی نے صرف ایک فیٹ کی مورتی بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔