ETV Bharat / state

کے سی آر، کا نلگنڈہ دورہ آج

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 8:07 AM IST

متحدہ ضلع نلگنڈہ کی 1,04,600ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کیلئے تین ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے 13لفٹ اریگیشن پروجیکٹس کو وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے منظوری دی ہے۔ وزیراعلی ان پروجیکٹس کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کے سی آر، کا نلگنڈہ دورہ آج
کے سی آر، کا نلگنڈہ دورہ آج

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ ضلع نلگنڈہ میں بدھ کو خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔وزیر برقی جگدیش راؤ نے رکن راجیہ سبھا بی لنگیایادو،رکن اسمبلی کشور،سابق رکن کونسل کے پربھاکر اور دیگر نے منگل کو انتظامات کا جائزہ لیا۔یہ جلسہ ضلع کے انوملامنڈل کے علی نگر کے حدود میں ہونے والا ہے۔

متحدہ ضلع نلگنڈہ کی 1,04,600ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کیلئے تین ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے 13لفٹ اریگیشن پروجیکٹس کو وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے منظوری دی ہے ۔اس سلسلہ میں وزیراعلی ان پروجیکٹس کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کے سی آر سے اظہار تشکر کے لئے ضلع کے ٹی آرایس رہنما اور کارکنوں کی جانب سے جلسہ کا اہتمام کیاجارہا ہے جس سے وزیر اعلی خطاب کریں گے ۔اس جلسہ میں 12حلقوں کے حکمران جماعت کے رہنما،کارکن اور کسانوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پرمناسب انتظامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلی کے اس دورہ کو ناگر جنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتحاب کیلئے عملاً مہم کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھرا پردیش: 50 مسافروں پر مشتمل بس میں بھیانک آتشزدگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.