ETV Bharat / state

KCR on Munugode By Election کے سی آر نے منگوڑ الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے بات کی - اسمبلی حلقہ منگوڑ کے لئے شیڈول

وزیراعلی کے سی آر نے پرگتی بھون میں ضلع نلگنڈہ کے ٹی آر ایس رہنماوں کا اجلاس طلب کیا اور اسمبلی حلقہ منگوڑ کے ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ KCR on Munugode By Election

KCR on Munugode By Election
KCR on Munugode By Election
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 7:55 PM IST

حیدرآباد: وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی حلقہ منگوڑ میں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے سابق رکن اسمبلی کے پربھاکر ریڈی کو امیدوار بنانے کا اشارہ دیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ منگوڑ اسمبلی حلقہ میں اصل مقابلہ ٹی آر ایس اور کانگریس کے درمیان ہے۔ بی جے پی تیسرے مقام پر ہے۔ KCR on Munugode By-Election

وزیراعلی کے سی آر نے پرگتی بھون میں ضلع نلگنڈہ کے ٹی آر ایس قائدین کا اجلاس طلب کیا اور اسمبلی حلقہ منگوڑ کے ضمنی انتخابات کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی، رکن قانون ساز کونسل ٹی رویندر راؤ، ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی جی کشور، سی لنگیا سابق رکن اسمبلی کے پربھاکر ریڈی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔ Munugode By-Election Preparations

کے سی آر نے بتایا کہ آئندہ ماہ اکتوبر میں اسمبلی حلقہ منگوڑ کے لئے شیڈول جاری ہونے اور نومبر میں ضمنی انتخابات منعقد ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ لہذا پارٹی کے قائدین متحرک ہو جائیں اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کریں۔ تمام رہنما منڈل کو ہیڈکوارٹر بناتے ہوئے دیہی علاقوں کے چپہ چپہ میں پھیل جائیں اور عوامی مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے رائے دہی تک عوام سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔ حکومت کی فلاحی اسکیمز، ریتو بندھو کے بارے میں زبردست تشہیر کریں اور ساتھ ہی حال ہی میں اعلان کردہ 10 فیصد ایس ٹی تحفظات اور گریجن بندھو اسکیم کے بارے میں بھی عوام میں شعور پیدا کریں۔ دیہی علاقوںمیں پسماندہ طبقات کے ساتھ کھانا کھانے کی اسکیم کا آغاز کریں اور اسمبلی حلقہ کے انچارجس اس کی منصوبہ بندی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.