ETV Bharat / state

'کےسی آر، یوگی آدتیہ ناتھ نہ بنیں تو بہترہوگا'

سیکریٹریٹ کی مساجد سے متعلق وزیراعلی کے چندر شیکھر راو سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

'کےسی آر، یوگی آدتیہ ناتھ نہ بنیں تو بہترہوگا'
'کےسی آر، یوگی آدتیہ ناتھ نہ بنیں تو بہترہوگا'
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 1:28 PM IST

سیکرٹریٹ کے احاطے میں موجود مساجد کے انہدام کو ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود کسی بھی قسم کا رد عمل ظاہر نہ کیے جانے پر عوام اور ملی تنظیموں میں برہمی پائی جارہی ہے۔ ہر گوشہ مساجد کی تعمیر کے متعلق حکومت سے وضاحت طلب کررہا ہے کہ کتنی مساجد تعمیر کی جائیں گی کس مقام پر تعمیر کی جائیں گی آیا تعمیر کی جائیں گی یا نہیں؟_ حکومت کی اس معاملے میں خاموشی پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ابتدائی رکن محمد عبدالحق قمر نے بھی مساجد کی شہادت پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور وزیراعلی کے سی آر سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔

'کےسی آر، یوگی آدتیہ ناتھ نہ بنیں تو بہترہوگا'

انھوں نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنے والے مسلم رہنماؤں کو چاپلوسی کے بجائے اس پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

صدر تحریک مسلم شبان و جوائنٹ ایکشن کمیٹی مشتاق ملک نے وزیر اعلی کے سی آر کو سیکولر بننے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یوگی آدتیہ ناتھ بنتے ہیں تو مستقبل میں ان کےلیے مشکلات ہوں گی۔مشتاق ملک نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے احاطے میں ایک مسجد کی تعمیر کی افواہیں گشت کررہی ہیں لیکن تلنگانہ کے مسلمان یہ ہرگز قبول نہیں کریں گے، دونوں مساجد کی تعمیر ہونی چاہئے اور اسی مقام پر ہونی چاہئے جہاں پر موجود تھیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت سیکولرازم کا ثبوت دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: مسجد انہدام معاملے میں حکومت کے خلاف رٹ پٹیشن داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.