ETV Bharat / state

KCR MEETS MODI: آئی پی ایس کیڈر میں اضافہ اور امداد کی درخواست

تلنگانہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ ورنگل ٹیکسٹائل پارک کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے امداد کے طور پر دیں۔

آئی پی ایس کیڈر میں اضافہ اور امداد کی درخواست

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:24 PM IST

تلنگانہ کےوزیراعلی کےچندر شیکھر راؤ نے جمعہ کےروز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انھوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ریاست میں اضلاع کی تشکیل کے پیش نظر ریاست کے لیے آئی پی ایس افسران کی تعداد میں اضافہ کریں۔

کے سی آر نے کہا، اس اقدام سے آئی پی ایس افسران کو مختلف علاقائی اکائیوں میں تعینات کرنے میں مدد ملے گی۔ فی الحال ان علاقائی اکائیوں میں کوئی منظور شدہ کیڈر پوسٹ نہیں ہے۔

واضح رہےکہ کے سی آر کی زیرقیادت والی حکومت نے تلنگانہ کے 10اضلاع کو تقسیم کرتے ہوئے 33 اضلاع بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں خاندانی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے: بی جے پی

راؤ نے مرکز سے درخواست کی کہ اضلاع کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے 21 جواہر نوودیا ودیالوں کی منظوری دی جائے۔

تلنگانہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ نے مودی سے درخواست کی کہ وہ ورنگل ٹیکسٹائل پارک کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے امداد کے طور پر دیں۔

مودی سے ملنے والے راؤ نے 60:40 تناسب (ریاست 60 فیصد اور مرکز 40 فیصد) کو بدل کر نکسل متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے 100 فیصد فنڈ مانگا کیونکہ داخلی سلامتی کے مسائل قومی اہمیت کے حامل ہے۔

اس موقع پر کے سی آر نے دہلی میں تلنگانہ بھون کی تعمیرکےلیے اراضی الاٹ کرنے کی بھی وزیراعظم سے درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.