ETV Bharat / state

' شہروں کو مثالی بنانے کی ذمہ داری عوامی نمائندوں پر ہے' - ذمہ داری صدورنشین بلدیہ،مئیرس،کارپوریٹرس پر عائد ہوتی ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے ٹاونس کو مثالی بنانے کی ذمہ داری عوامی نمائندوں پر ہے۔اس کام کے لئے مئیرس،کونسلرس، صدورنشین اور تمام دیگر شراکت داری کریں۔

kcr-instruction-to-officers
' شہروں کو مثالی بنانے کی ذمہ داری عوامی نمائندوں پر ہے'
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 11:58 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:20 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے ٹاونس کو مثالی بنانے کی ذمہ داری عوامی نمائندوں پر ہے۔اس کام کے لئے مئیرس،کونسلرس، صدورنشین اور تمام دیگر شراکت داری کریں۔

انہوں نے شہروں کی ترقی سے متعلق پروگرام کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنایا جائے۔موجودہ صورتحال میں سیاست کافی آسان ہوگئی ہے۔کسی زمانے میں سیاست مشکل تھی،اس کے لئے قربانیاں درکار تھیں۔اقتدار یا عہدہ ملنے کے بعد اس کو حاصل کرنے والے میں بہتر تبدیلی ہونی چاہئے۔وزیراعلی نے ٹاونس کی ترقی کے پروگرام کے سلسلہ میں عہدیداروں کو مناسب ہدایات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے دوران یہ دیکھا جائے کہ بلدیات میں تمام انتظامات ہیں یا نہیں؟کیا مزید نرسریز کی ضرورت ہے؟کچرے کی وصولی کے لئے کتنی گاڑیاں درکار ہیں؟کیامزید گاڑیوں کی ضرورت ہے؟اس سلسلہ میں مکمل طورپر منصوبہ بندی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس ٹھوس منصوبہ بندی کے بعد ہی ترقی کے کام انجام دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تمام بلدیات کو ملک کے لئے مثالی بنایا جائے۔اس کی مکمل ذمہ داری صدورنشین بلدیہ،مئیرس،کارپوریٹرس پر عائد ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:20 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.