حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ و بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس نے جھوٹی یقین دہانیوں میں ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے گدوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ انہیں ڈبل انجن کی حکومت کے تحت ترقی چاہیے یا پھر وہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے جھوٹے وعدے چاہیے۔ مقامی ترقی کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے اپنے ساڑھے نو سالہ دور حکومت میں جورالہ جیسے کسی بھی آبپاشی پراجکٹ کو مکمل نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ گدوال میں 300 بستروں والا اسپتال قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں امت شاہ نے نلگنڈہ ضلع میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی کار ( حکمران جماعت بی آرایس کا انتخابی نشان ) اور کمیشن والی حکومت کو گیاریج بھیجنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلع میں شیوانند گوڑم اور برہمن۔ ویلم جیسے پراجکٹس کی تکمیل کے ایک بھی وعدہ کو پورا نہ کرنے پر بی آر ایس حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ اربن علاقہ میں 40 کروڑ روپیے کے ترقیاتی پراجکٹ میں رشوت خوری کی گئی ہے۔ اس پراجکٹ کو مرکز نے منظور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے برسر اقتدار آنے پر 17 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب منائی جائے گی۔
گڈوال پبلک میٹنگ میں امیت شاہ کی تقریر:
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ شکتی پیٹھ عالم پور میں جوگولمبا امماوری کے مقام پر آئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جوگلامبا مندر کی ترقی کے لیے 70 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ساتھ ہی کے سی آر پر مندر کی ترقی کے لیے 100 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دہی کا الزام لگایا کہ کے سی آر روپے دیں گے۔ لیکن 100 کروڑ نہیں دیے گئے۔ مودی کی طرف سے دی گئی رقم انہوں نے خرچ نہیں کی۔ انہوں نے بی جے پی ساکل جنولا وجے سنکلپا سبھا میں شرکت کی اور جوگولمبا گڈ والا ضلع مرکز میں منعقدہ جلسہ میں تقریر کی۔
یو این آئی