ETV Bharat / state

Delhi Excise Policy Scam Case کویتا دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

ر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی بیٹی کے کویتا نے اپنا مجاز نمائندہ (بی آر ایس کا ایک عہدیدار) بھیجا جس نے کیس کے تفتیشی افسر کو اپنے لین دین، بینک اسٹیٹمنٹس، ذاتی اور کاروباری تفصیلات کے بارے میں چھ صفحات کی رپورٹ فراہم کی۔

کے کویتا
کے کویتا
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 10:40 PM IST

نئی دہلی، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی بیٹی کے کویتا سپریم کورٹ میں زیر التواء درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے حاضر نہیں ہوئیں۔کے کویتا نے اپنا مجاز نمائندہ (بی آر ایس کا ایک عہدیدار) بھیجا جس نے کیس کے تفتیشی افسر کو اپنے لین دین، بینک اسٹیٹمنٹس، ذاتی اور کاروباری تفصیلات کے بارے میں چھ صفحات کی رپورٹ فراہم کی۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں ای ڈی کی طرف سے جاری سمن کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں گرفتاری سے تحفظ کی درخواست کی گئی ہے۔ عدالت نے بدھ کو 24 مارچ کو کویتا کی اس درخواست پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس میں ای ڈی کے سمن کو چیلنج کیا گیا تھا اور گرفتاری سے تحفظ کی درخواست کی گئی تھی۔

کے کویتا (44) سے اس معاملے میں پہلی بار 11 مارچ کو پوچھ گچھ کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں 16 مارچ کو دوبارہ حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ ای ڈی کو لکھے ایک خط میں کے کویتا نے کہا کہ چونکہ سمن میں یہ نہیں کہا گیا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری ہے، اس لیے وہ اپنا "مجاز نمائندہ" بھیج رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، "میں آپ سے عاجزانہ درخواست کرتی ہوں کہ چونکہ سپریم کورٹ میں کارروائی زیر التوا ہے، اس لیے سمن کے حوالے سے کوئی کارروائی کرنے سے پہلے اس کی ہدایات کا انتظار کیا جانا چاہئے۔"

مزیدپڑھیں:Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں کے کویتا کو عبوری راحت نہیں ملی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.