ETV Bharat / state

تائیکونڈو مقابلے میں بلند حوصلہ کشمیری کھلاڑیوں کی شرکت - انٹرنیشنل تائیکونڈو

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں دوسرا انٹرنیشنل تائیکونڈو مقابلے جاری ہیں جس میں جموں کشمیر سے بھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلے
author img

By

Published : Jun 14, 2019, 12:15 AM IST

Updated : Jun 14, 2019, 3:51 AM IST

بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں پہلی مرتبہ ریاست جموں و کشمیر سے تائیکونڈو کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔

کھیل کے لیے ضروری لوازمات کے فقدان کے باوجود کشمیر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

حیدرآباد میں جاری انٹرنیشنل تائیکونڈو مقابلے میں حصہ لینے والی کئی لڑکیاں پہلی بار کشمیر کی وادیوں سے نکل کر بین الاقوامی مقابلے میں حصے لے رہی ہیں۔

انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلے

کشمیر کے حوصلہ مند کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھارت کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے تاہم انہوں نے حکومت کی جانب سے مناسب تعاون نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

آفرین حیدر جنہوں نے کئی مقابلوں میں ریاست اور بھارت کی نمائندگی کی ہے، وہ کہتی ہیں کہ ریاست میں مناسب ٹریننگ نہ ملنے کی وجہ سے انہیں بیرون ریاست ٹریننگ لینا پڑرہا ہے۔

کوچ نثار احمد نے حکومت ہند سے بہترین انفراسٹرکچر اور کوچ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرے تو بھارت کے سب سے زیادہ میڈل کشمیر سے ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 14, 2019, 3:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.