تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج کیا۔ Kakatiya University Students on Vice Chancellor's Instruction
سیلف فائنانس کورسس والے طلبہ کو ہاسٹل خالی کردینے وائس چانسلر کی ہدایت کے بعد طلبہ میں برہمی پائی جاتی ہے جنہوں نے آج بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔
انہوں نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداروں کے خلاف بڑے پیمانہ پر نعرے بازی کی۔انہوں نے کہاکہ اچانک ہی ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جو نامناسب ہے۔ان طلبہ نے کہا کہ ایسی صورت میں وہ کہاں جائیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ ان کو نقل مکانی کرنے والے مزدوروں سے بُری حالت میں لایاجارہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ وائس چانسلر فوری طورپر ان احکامات کو واپس لیں۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے برہم طلبہ کے احتجاج کو ختم کرنے اور ان کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔
یواین آئی