ETV Bharat / state

Kavitha on Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ سے ایم ایل سی کویتا کے سوالات

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر و سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا نے اس خصوص میں سلسلہ وار ٹوئیٹس کرتے ہوئے شاہ سے کہا کہ وہ تلنگانہ کے عوام کو یہ بتائیں کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو واجب الادا فائنانس کمیشن کے تقریبا 3000کروڑروپئے،پسماندہ طبقات کی گرانٹ 1350کروڑروپئے اور جی ایس ٹی معاوضہ 2247کروڑروپئے کی رقم کب اداکرے گی۔Kavitha on Amit Shah

مرکزی وزیر داخلہ سے ایم ایل سی کویتا کے سوالات

author img

By

Published : May 14, 2022, 10:24 PM IST

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ حیدرآبادکے موقع پر ان سے کئی سوالات کئے۔تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر و سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا نے اس خصوص میں سلسلہ وار ٹوئیٹس کرتے ہوئے شاہ سے کہا کہ وہ تلنگانہ کے عوام کو یہ بتائیں کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو واجب الادا فائنانس کمیشن کے تقریبا 3000کروڑروپئے،پسماندہ طبقات کی گرانٹ 1350کروڑروپئے اور جی ایس ٹی معاوضہ 2247کروڑروپئے کی رقم کب اداکرے گی۔Kavitha on Amit Shah

انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ آسمان چھوتی افراط زر،ملک میں ریکارڈ بے روزگاری، بی جے پی کے خود کے ڈاٹا کے مطابق بی جے پی کے دورمیں زیادہ فرقہ وارانہ فسادات اور بھارت کو سب سے مہنگا ایندھن اور ایل پی جی فروخت کرنے والا ملک بنانے پر ان کا کیاجواب ہے۔انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں مرکزی وزیرداخلہ سے کہاکہ جب وہ تلنگانہ کے شاندار عوام سے ملاقات کریں گے تو انہیں یہ بتائیں کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو گذشتہ 8برس کے دوران ایک بھی آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، آئی آئی ایس ای آر،آئی آئی آئی ٹی، این آئی ڈی، میڈیکل کالج یا نوودیااسکولس دینے میں کیوں ناکام رہی؟انہوں نے پوچھا کہ مرکزی حکومت نے مشن بھاگیرتا اور مشن کاکتیہ کے لئے 24000کروڑروپئے کے فنڈس اداکرنے کی نیتی آیوگ کی سفارش کو کیوں نظرانداز کیا ہے؟اس اسکیم کے ذریعہ جذبہ حاصل کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے باوقار ہر گھر جل اسکیم کی شروعات کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ مرکزی حکومت کی منافقت نہیں تواور کیا ہے جس نے پڑوسی ریاست کرناٹک کے اپربھدراپروجیکٹ،کین ریورلنکنگ پروجیکٹ کے لئے قومی پروجیکٹ کا درجہ دیا اور تلنگانہ کے پالموررنگاریڈی لفٹ اریگیشن اسکیم اورکالیشورم پروجیکٹ کو قومی درجہ دینے سے انکار کردیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.