ETV Bharat / state

چندر شیکھرراو نے عالمی یوم آب کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھرراو نے کہا کہ ریاستی حکومت گذشتہ ساڑھے چھ برس سے ایسی بیشتر اقدامات کررہی ہے جس کے ذریعہ واٹر ریسورس مینجمنٹ میں معیاری تبدیلی لائی جاسکے۔ یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ دنیا بھر کے ماہرین اور مرکزی حکومت نے تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی ہے۔

چندر شیکھرراو
چندر شیکھرراو
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 2:26 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھرراو نے عالمی یوم آب کے موقع پر ریاست کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ سے نہ صرف فطرت میں توازن برقرار رہتا ہے بلکہ اس سے ایسی قابل قدر دولت جمع ہوتی ہے جسے آئندہ نسلوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔

چندر شیکھرراو
چندر شیکھرراو

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں حکومت بیشتر اسکیمس اور پروجیکٹس پر عمل کررہی ہے تاکہ آبپاشی اور پینے کے مقاصد کے لئے پانی کی سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کی سطح کا احیا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مشن کا کتیہ اور کالیشورم جیسے بڑے پروجیکٹ کے ذریعہ زیر زمین آبی سطح میں اضافہ کے ساتھ ساتھ فصل کی کاشت کے لئے مساعی کی جارہی ہے۔ مشن بھاگیرتا پر عمل کے ذریعہ محفوظ اور صاف پینے کا پانی پائپ لائنس اور نلوں کے ذریعہ ہر گھر کے لئے دستیاب کروایا جارہا ہے جس کے ذریعہ مستقل طور پر فلورائیڈ کے مسئلہ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

چندر شیکھرراو نے کہا کہ ریاستی حکومت گذشتہ ساڑھے چھ برس سے ایسی بیشتر اقدامات کررہی ہے جس کے ذریعہ واٹر ریسورس مینجمنٹ میں معیاری تبدیلی لائی جاسکے، یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ دنیا بھر کے ماہرین اور مرکزی حکومت نے تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.