ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزیراعلیٰ کی اپیل کے باوجود ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری

author img

By

Published : May 27, 2021, 5:47 PM IST

محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ بات چیت کی ناکامی کے بعد تلنگانہ جونیر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (جوڈا) اور تلنگانہ سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (ٹی ایس آر ڈی اے) نے اپنا احتجاج جاری رکھا جنہوں نے تلنگانہ بھر کے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں اپنی خدمات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

تلنگانہ: وزیراعلیٰ کی اپیل کے باوجود ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری
تلنگانہ: وزیراعلیٰ کی اپیل کے باوجود ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، کورونا وبا کی صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنے احتجاج کو ختم کرتے ہوئے دوبارہ اپنے فرائض انجام دیں۔

احتجاجی ڈاکٹرس، ریاستی حکومت سے ان کے مطالبات پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ڈاکٹرس نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیشتر مسائل بشمول کوویڈ کے اسپتالوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران کوویڈ سے مرنے والے ہیلت ورکرس کو ایکس گریشیا، ہیلت کیر اسٹاف اور ان کے ارکان خاندان کو نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) میں علاج کے لیے بستروں کی فراہمی پر تحریری یقین دہانی کروائی جائے۔

کے سی آر نے کوویڈ۔19 سے متعلق منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں کہا کہ حکومت نے جونیئر ڈاکٹرز کے ساتھ کبھی بھی کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جبکہ ان کی پریشانیوں کو ماضی میں بھی حل کرنے کی کوشش کی گئی اور ابھی بھی حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کےلیے تیار ہے۔ وزیراعلیٰ نے سینئر ریزیڈنٹس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کرنے اور دیگر مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے گذشتہ روز ہوئی بات چیت میں بتایا کہ سینئر ریزیڈنٹس کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کا سرکاری حکم نامہ اندرون ایک یا دو دن میں جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہڑتال کو ختم کرنے سے پہلے اس سرکاری حکم نامہ کی اجرائی کے وہ منتظر ہیں۔

آج صبح ہی سے اپنے مطالبات کی حمایت میں ان ڈاکٹرس نے مختلف سرکاری اسپتالوں کے احاطہ میں سلسلہ وار احتجاجی مظاہرے کئے اور اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.