ETV Bharat / state

BJP Workers Beaten in Telangana: 'تلنگانہ بی جے پی کارکنوں پرلاٹھی چارج قابل مذمت'

تلنگانہ پولیس کی جانب سے بی جے پی کارکنوں پر کئے گئے مبینہ لاٹھی چارج BJP Workers Beaten in Telangana کی مذمت کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

تلنگانہ بی جے پی کارکنوں پرلاٹھی چارج قابل مذمت : نڈا

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 8:02 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا BJP President Jagat Prakash Nadda نے تلنگانہ پولیس کی جانب سے بی جے پی کارکنوں پر کئے گئے مبینہ لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

نڈا نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی حکومت کے دباؤ میں پولس نے جس طرح کل رات ریاستی بی جے پی صدر سنجے کمار کے دفتر میں گھس کر ان کی غیر انسانی طریقے سے پٹائی BJP Workers Beaten کی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کیا اور انہیں بلا جواز گرفتار کیا ، یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ حکومت کی اس مذموم کوشش کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

نڈا نے کہا ’’ تلنگانہ میں ریاستی حکومت کے آرڈر نمبر 317 کو منسوخ کرنے کے لئے سرکاری اساتذہ اور ملازمین سے یکجہتی اور حمایت دینے کے لیے ہمارے ریاستی صدر نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ پرامن طریقے سے ایک رات کا ’جاگرن اپواس ‘ رکھا تھا ۔ اس احتجاج میں حکومت کے من مانے آرڈر کی مخالفت کرنے کے لیے کووڈ کے تمام ضابطوں پر عمل کیا گیا تھا ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے سیاسی ربجش کی وجہ سے پولیس کے ذریعے غیر انسانی طاقت کا استعمال کیا ‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.