پیر کے روز رکشا بندھن کے موقع پر نائیڈو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے مضمون میں کہا کہ ہندوستانی معاشرتی فلسفے میں ایک خاصیت رہی ہے کہ کنبہ اور خاندانی اقدار اور روایت کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، ان کے تئیں ایک خاص کشش ہوتی ہے۔ بھارت کے مشترکہ خاندانی نظام میں نہ صرف یہ کہ ہر نسل کو یہ اقدار اور روایتی علم دوسری نسل کو وراثت میں دیتی رہی ہے ، بلکہ یہ نظام کنبہ کے افراد کو معاشرتی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ مشترکہ خاندان کی اس روایت کو باہمی پیار ، احترام ، فرض شناسی اور قربانی سے آبیاری کی جاتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا’’آج رکھشا بندھن ہے۔ بھائیوں اور بہنوں کے پیار کے دھاگے کا جشن۔ یہ تہوار بھائی بہن کے پیار کو نئی امنگ ، نئی زندگی دیتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں سے یہ اقدار اور روایات ہمارے معاشرتی رسومات ، پرو تہواروں ، لوک روایات ، ہمارے مذہبی گرنتھوں میں محفوظ رہے ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ ہمارے گرنتھ رامائن میں شری رام والد کے حکم کی تعمیل کرنے کے لئے وہ بخوشی تخت سے دستبردار ہوجاتے ہیں اور جلاوطنی قبول کرتے ہیں ، اور بھرت رام کے پادوکا(کھڑاؤں) کو تخت پر رکھ راج پاٹ چلاتے ہیں۔ رامائن کا ایک اور اہم واقعہ ہے جس میں ستی انوسویا سیتا کو کنبہ اور سب سے بڑے رشتہ داروں کے ساتھ فرائض کے بارے میں درس دیتی ہیں۔