کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے عوام کی زندگیوں کو یکسر تبدیل کر دیا۔ لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے تو سینکڑوں نے اپنے کاروبار تبدیل کرلئے۔
لاک ڈاؤن کے دوران ہنر مند افراد کو فیس ماسک اور پھل فروخت کرتے دیکھا گیا تو لاک ڈاؤن کے بعد کئی افراد نے اپنے پرانے کاروبار ترک کرکے ہینڈ سینیٹائزر کے کاروبار سے جڑے ہیں جو فی الحال منافع بخش کاروبار ہے۔
![jobless people selling sanitizers in hyderabad](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7757018_865_7757018_1593017266149.png)
کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مسلسل ہاتھ دھونا لازمی قرار دیا گیا۔ ہر وقت ہاتھ دھوتے رہنا ممکن نہیں اس لیے حکومت نے عوام کو سینیٹائزر کے استعمال کا مشورہ دیا جس کے باعث ہر جگہ سینیٹائزر کا استعمال عام ہوگیا ہے۔
لاک ڈاؤن سے پہلے ٹفن سینٹر چلانے والے شیو تیواری کے ٹفن سینٹر میں اب کھانے کی اشیاء کی جگہ سینیٹائزر کی چھوٹی بڑی بوتلیں رکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرس اور لاک ڈاؤن نے ان کے کاروبار کو شدید متاثر کیا اب وہ اپنا پیٹ بھرنے کیلئے انہیں کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا اسلئے وہ سینیٹائزر فروخت کرنے لگے۔
لاک ڈاؤن سے قبل اسٹیشنری کے کاروبار سے جڑے ونود کمار نے بتایا کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے اسٹیشنری چھوڑ کر سینیٹائزر کے کاروبار کا آغاز کیا جس کے ذریعے وہ روزانہ چھ تا دس ہزار کا کاروبار کرلیتے ہیں۔
سینیٹائزر کا استعمال تو ہو رہا ہے لیکن کیا اس کا متواتر استعمال ہماری جلد کیلئے ٹھیک ہے؟ ماہر جلدی امراض کا کہنا ہے کہ سانٹائزر فائدہ مند تو ہے لیکن چند حساس جلد رکھنے والے افراد کے لئے یہ نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔
پدم شری ڈاکٹر ایم اے وحید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گھر پر تیار کیا جانے والا سستا اور آسان نسخہ بتایا جو ہاتھ صاف کرنے کیلئے مفید ہے اور اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے اس کے تیار کرنے کے طریقے سے بھی واقف کروایا۔