جمعیت القریش حیدرآباد کے زیر اہتمام دفتر جمعیت القریش میں منعقدہ تقریب میں تقسیم اسکالرشپ و اسناد کا انعقاد عمل میں آیا -
اسکالرشپ واسنادہ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے خصوصاً طالبات کو تلقین کی کہ وہ تعلیمی میدان میں آگے رہی کیونکہ ایک لڑکی کا کا تعلیم یافتہ ہونے پر ایک خاندان تعلیم یافتہ بن جاتا ہے۔
اس موقع پر وقف بورڈ کے صدرمحمد سلیم نے اپنے ذاتی خرچ سے 51 غریب و نادر لڑکیوں کی اجتماعی شادی کا اعلان کیا- رمضان کے بعد اجتماعی طور پر شادیاں کی جائیں گی۔