تلنگانہ سیکریٹریٹ کی دو مساجد کے انہدام کے بعد وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ماہ اکتوبر2020 میں سکریٹریٹ کی دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک مسجد کی تعمیر کے لیے کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے۔
جس کو لیکر جمعیت علماء آندھر و تلنگانہ کے صدر حافظ پیر شبیر احمد نے کہا کہ وزیراعلی نے علماء مشائخ اور قائدین مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ ماہ اکتوبر میں دو مساجد تعمیر کریں گے، لیکن دو ماہ گزر چکے ہیں اور ابھی تک مسجد کا سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبر میں مسلم قائدین نے مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی اپیل کی تو حکومت کے نمائندوں نے کہا کہ بلدی انتخابات کے بعد مساجد تعمیر کر دیے جائیں گے، جو کہ اب انتخابات ختم ہوچکے ہیں لیکن مساجد کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:
امت شاہ اور دیگر کو باہری کہنا درست: نصرت جہاں
انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ سیکریٹریٹ کے دو مساجد کی تعمیر جلد از جلد کریں۔ اس کے لیے 10 دن کے اندر اعلان کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔