ETV Bharat / state

یوم القدس: 'سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج درج کرائیں'

جمعۃ الوداع کے موقع پرعالمی سطح پر یوم القدس منایاجاتا ہے۔چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عبادت گاہیں بندہیں۔لہٰذا سوشل میڈیا کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے احتجاج درج کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

یوم القدس: 'سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج درج کرائیں'
یوم القدس: 'سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج درج کرائیں'
author img

By

Published : May 21, 2020, 10:50 PM IST

"فسلطین فلسطینیوں کا ہے لیکن ایک عالمی سازش کے تحت اسرائیل کو یہاں آباد کیا گیااورایک بڑی سازش کے نتیجہ میں اسرائیلی حکومت قائم کی گئی۔

اب اس وقت صورت حال یہ ہے کہ جو حقیقی فلسطینی ہیں ان کی اب صرف دوفیصدزمین باقی ہے۔جبکہ مابقی زمین پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے اور اس طرح اسرائیل نے ایک معنی میں عالم اسلام کے سینہ میں خنجرگھونپ دیا"۔

ان خیالات کا اظہارامیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے اپنے صحافتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں رمضان کے آخری جمعے کوفلسطینیوں کے ساتھ اظہاریگانگت اور بیت ا لمقدس کی بازیابی کے لیے یوم قدس منایاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام عالم انسانیت کو متحدہوکراسرائیل کے ناجائز قبضہ کوبرخواست کرنے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔جب تک یہاں پرامن وسلامتی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف سے امن قائم ہوتا ہے اور امن کے لیےانصاف ضروری ہے۔

حامدمحمدخان نے کہاکہ ہرسال جمعۃ الوداع کے موقع پرعالمی طور پر یوم القدس منایاجاتا ہے اور مظلوم عوام کی حمایت اور اسرائیلی ناجائز قبضہ اور ظلم کے خلاف ریلیاں،سمینار وکانفرنس منعقد کرتے ہوئے احتجاج درج کیا جاتا ہے۔اس بارچونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عبادت گاہیں بندہیں۔اجتماعی مذہبی امور ملتوی کردئیے گئے ہیں۔لہٰذا سوشل میڈیا کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروائیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.