حیدرآباد میں جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن(جے آئی ٹی او)نے 100بستروں پر مشتمل کوویڈ کیر سنٹر کا ایک ہوٹل میں قیام عمل میں لایا ہے۔
اس طبقہ کے ارکان کا مقصد مریضوں کو قابل دسترس قیمت پر طبی سہولت پہنچانا ہے۔مذکورہ تنظیم کی اس سہولت کا آغاز5اگست کو 100بستروں کے ساتھ ہوا تھاتاہم 13دنوں میں ہی یہ گنجائش مکمل ہوگئی جس کو دیکھتے ہوئے اس تنظیم نے اس کی توسیع کافیصلہ کیا۔اس مرکز میں 170بستر رکھے گئے ہیں جس میں کورونا کی علامات نہ رکھنے والوں یا پھر ہلکی علامات والے افراد کو سات دنوں کیلئے رکھاجارہا ہے۔
تنظیم کی کور کمیٹی کے رکن ونود رنکا نے کہا کہ نجی اسپتالوں کی جانب سے کوویڈ کے مریضوں سے زائد رقم وصول کرنے کی شکایات کے سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔